کراچی میں بھرتی 1322 پولیس اہلکاروں کو رواں ہفتے تقرر نامے جاری کیے جائیں گے

Written by on September 14, 2021

کراچی کے 8 اضلاع اور ٹریفک پولیس کے لیے 1322 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے تمام مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں، انہیں رواں ہفتے تقرر نامے جاری کیے جارہے ہیں۔

ڈی آئی جی ایڈمن کراچی ذوالفقار لاڑک نے بتایا کہ کراچی کے ضلع جنوبی، سٹی، وسطی، غربی، شرقی، کورنگی، ملیر، کیماڑی اور ٹریفک پولیس کے لیے لگ بھگ 1322 پولیس اہلکاروں کو رواں سال کے اوائل میں بھرتی کیا گیا تھا جن میں سو سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق بھرتی کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد 1322 پولیس اہلکاروں کو اہل قرار دیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist