چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد رمیز راجہ کا پہلا ٹوئٹ

Written by on September 14, 2021

نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا وعدہ کرلیا۔

انہوں نے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے یہ کہا کہ یہ پیغامات ان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ وہ شائقین کرکٹ سے رابطے میں رہنے کے لیے ہر ہفتے سوال و جواب کا سیشن کریں گے۔

نومنتخب چیئرمین پی سی بی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ میں اپنے عہدے کے دوران شفاف رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist