پی آئی اے کے بیڑے میں 2 طیاروں کا اضافہ، ایک نئی ایئربس اسلام آباد پہنچ گئی

Written by on September 14, 2021

پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل کے بیڑوں میں دو طیاروں کا اضافہ ہوگیا ہے جن میں سے ایک نئی ایئر بس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کیے ہیں جن میں سے ایک ایئر بس اسلام آباد پہنچ گئی ہے جبکہ دوسرا طیارہ آئندہ دنوں میں پاکستان پہنچے گا، دونوں طیارے 2017ء ساخت کے ہیں۔ 

کوویڈ19 اور عالمی ہوا بازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکا تھا۔

ان طیاروں کے اضافے سے پی آئی اے اپنے مسافروں کو مزید بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا۔ 

ایئر مارشل ارشد ملک کے مطابق نئے طیاروں کا حصول اللّٰہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیا ہے، یہ اللّٰہ کا خاص کرم اور میری ٹیم کی شب و روز کی محنت کا ثمر ہے۔ 

اس موقع پر سی ای او پی آئی اے نے خصوصی طور پر پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر ہوابازی کا بھی شکریہ ادا کیا


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist