عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام ہوگیا

Written by on September 14, 2021

سندھ حکومت نے علیل معروف کامیڈین عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا۔ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی۔

وفاقی حکومت ویزے کے حصول میں عمر شریف کی مدد کرے گی، عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر شریف نے تصدیق کر دی۔

عمر شریف ایئر ایمبولینس میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔

دوسری جانب لیجنڈ اداکار کے بیٹے جواد والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور علاج کے اقدامات کرنے پر تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist