عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

Written by on September 14, 2021

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے پیر کے روز ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کے لیے نظرثانی شدہ قواعدوضوابط جاری کیے ہیں۔ان کا اطلاق جمعرات 23 ستمبر کو رات 12 بجے سے مکینوں اور زائرین دونوں پر ہوگا۔

قواعد و ضوابط کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مکینوں اورزائرین کو منفی پی سی آر ٹیسٹ جمع کرانا ہوگا۔ یہ ٹیسٹ مملکت میں روانگی سے 72 گھنٹے کے اندرکروایا گیا ہو۔مملکت میں آمد کے بعد پانچ دن کے لیے گھر پر قرنطینہ کرنا پڑے گا۔بیرون ملک سے آنے والے مکینوں اور زائرین کوسعودی عرب میں آمد کے پہلے اور پانچویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔اگردونوں ٹیسٹوں کے نتائج منفی ہوئے توپھر ان تارکینِ وطن اور زائرین کی قرنطینہ کی مدت ختم ہوجائے گی۔تمام زائرین کوسعودی عرب کی وزارت صحت کورونا”توکلنا“ایپ کے مطابق قرنطینہ قواعد کی پابندی کرنا ہو گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist