شاہد خاقان کیخلاف LNG ریفرنس، سماعت میں وقفہ

Written by on September 14, 2021

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی جس کے دوران سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ آپ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کہاں ہیں؟

شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ بیرسٹر ظفر اللّٰہ راستے میں ہیں، آ رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ جس ملزم کا وکیل آج پیش نہ ہوا اس کا گواہ پر جرح کا حق ختم کر دیں گے۔

اس کے بعد عدالت نے ملزمان کے وکلاء کے عدالت پہنچنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist