سکول کھلیں گے یا نہیں ؟ این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے واضح اعلان کر دیا

Written by on September 14, 2021

حکومت نے 24 میں سے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیاہے اور 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار رہیں گی ۔

اسد عمر نے کہاہے کہ لاپرواہی،ایس اوپیزکونظراندازکرناکوروناکیسزمیں اضافے کاباعث بنا، 5300 مریض اسپتالوں میں آکسیجن پرہیں،، ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کو رونا مریضوں کا دباﺅ ہے ، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، کوروناصورتحال بہترہوئی ہے مگرخطرہ مکمل طورپرختم نہیں ہوا،24 میں سے 18 اضلاع میں کوروناصورتحال میں بہتری آئی ہے،اور ان 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کر رہے ہیں ۔پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار ہیں گی ۔جن میں لاہور،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،گجرات اوربنوں شامل ہیں ۔اسدعمر نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16 ستمبرسے 50 فیصدحاضری کیساتھ تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں، 6 اضلاع میں آو¿ٹ ڈورڈائننگ کاٹائم بڑھاکر 10 بجے تک کیاجارہاہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist