سوات اور گردونوا ح میں زلزلہ

Written by on September 14, 2021

خیبر پختونخوا کے شہر سوات اور اس کے گردونوا ح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی ہے جس کی زیر زمین گہرائی 150کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز اٹک کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

علاقہ مکین زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist