اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے: بزدار

Written by on September 14, 2021

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا حزبِ اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خطاب قومی اتحاد اور یک جہتی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اخلاق سے گرا ہوا رویہ قابلِ مذمت ہے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist