آٹا چند روز میں سستا ہو گا: وزیرِ خزانہ کا دعویٰ

Written by on September 14, 2021

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں چند روز میں کمی آئے گی، معیشت مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ لوگوں کی آمدن بڑھانی ہے، آٹے، چینی اور دیگر ضروری اشیاء پر اسی ماہ ٹارگٹڈ سبسڈیز دیں گے، کسان سے لے کر ریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں، ریٹیلر کا پرافٹ مارجن کم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کم ہونے سے کسان متاثر ہوا ہے، زرعی اجناس کی پیداوار بڑھائیں گے، اگر دنیا کے لیے مارکیٹ کو بند کریں گے تو یہ مارکیٹ پھر کھلے گی نہیں، ریٹیلرز سے پوچھیں گے کہ 400 فیصد مارجن کیوں لے رہے ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ گندم کی ریلیز پرائس 1950 روپے فی من کر دی ہے، جس سے آٹے کی قیمت میں کمی ہو گی، اس ماہ سے آٹے، چینی، دالوں کے لیے کیش سبسڈی دیں گے، آڑھتی کا کردار ختم کر دیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist