امریکی قونصل جنرل کا لاہور کیلئے فائزر ویکسین کی بھاری مقدار عطیہ کرنے کا انکشاف، جمعہ کو پہنچ گئی: ولیم کے میکانیول

Written by on September 14, 2021

لاہور کے لیے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے پنجاب کے دارلحکومت کے لیے کورونا سے نمٹنے کی ویکسین ’فائزر ‘کی بھاری مقدار عطیہ کرنے کا انکشاف کیا، ان کاکہناتھاکہ ’ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ امریکہ کی طرف سے فائزر ویکسین کی تین لاکھ بیس ہزار پانچ سو اسی خوراکیں جمعہ کو لاہور پہنچ چکی ہیں ، اس سے پہلے اتنی ہی خوراکیں ملتان اور فیصل آباد کیلئے بھی آچکی ہیں‘ ۔ویکسین کی تازہ کھیپ شہر کے بڑے ویکسینیشن سنٹر لاہور ایکسپوسنٹر پہنچی ہے۔ 

ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے بھی شرکت کی ۔ قونص جنرل نے اس بات کو واضح کیا کہ پنجاب کو فراہم کی گئی فائزر ویکسین کی خوراکیں اس ویکسین کا حصہ ہیں جو امریکہ کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کی جارہی ہیں، امریکی حکومت کی طرف سے 15.8ملین خوراکین پاکستانی عوام کو عطیہ کی جارہی ہیں۔ 

انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کی اس بات کو دہرایا جس میں ان کاکہناتھاکہ ’ اس وائرس کیخلاف مشترکہ لڑائی میں امریکہ دنیا بھر میں ویکسین کی فراہمی کا مرکز بن جائے گا، ہم دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو کرسکتے ہیںتاکہ متعدی بیماریوں کے خطرے سے پہلے سے زیادہ محفوظ رہے‘۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist