چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج ہوگا
Written by Prime FM92 on September 13, 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج ہوگا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق خصوصی اجلاس کی صدارت پی سی بی الیکشن کمشنر جسٹس عظمت سعید کریں گے جبکہاجلاس میں رمیز راجہ، وسیم خان، اسد علی خان سمیت دیگر گورننگ بورڈ ممبران شرکت کریں گے۔
اجلاس کے بعد نومنتخب چیئرمین آج دوپہر سوا 2 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔