وزیراعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں، اسد عمر
Written by Prime FM92 on September 13, 2021
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سے پھر ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد اکثریتی جماعت ہے اور وزیراعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف ہر صوبے میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہی ہے
Cantonment elections once again show PTI not only as the largest party but also the only national party. Pti won either highest or second highest seats in every province. PMLN 0 in balochistan, 5th in sind. PPP 0 in punjab & balochistan, 3rd in kp. PMIK only national leader
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 13, 2021
انہوں نے کہا کہ نون لیگ بلوچستان میں کوئی سیٹ حاصل نہ کرسکی، پیپلز پارٹی کی پنجاب میں کوئی سیٹ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز ہوئے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے، ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 52 آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدوار جیتے ہیں۔