وزیراعظم عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد کی ملاقات

Written by on September 13, 2021

وزیراعظم عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد نے ملاقات کی، چینی سفیر نونگ رانگ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء حماد اظہر، شوکت ترین، اسدعمر، عبدالرزاق داؤد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

چینی وفد نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے، سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں، انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکے لیے ماہانہ اجلاس کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی سے بہت سیکھ سکتا ہے، چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے، چینی سرمایہ کاری سے افرادی قوت ہنر سیکھے گی، پاکستان میں درمیانی اور چھوٹی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں درمیانی اورچھوٹی صنعت میں کردار ادا کر سکتی ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist