مریم نواز کا سعد رفیق کو ٹیلیفون،کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
Written by Prime FM92 on September 13, 2021
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کو ٹیلیفون کر کے والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبار ک باد دی ہے ۔
مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری زیشان ملک کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے بھی مریم نوازکوکامیابی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی ۔زیشان ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کا ڈی ایچ اے سے بھی صفایا کر دیا ہے،ن لیگی کارکنوں کا تاریخی فتح پر جشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اپنے گڑھ لاہور میں میدان مار لیا ہےاور لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈ سے مجموعی طور پر 15 سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف صرف تین سیٹیں جیت سکی، ایک سیٹ آزاد امیدوار کے نام رہی۔ن لیگ نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام نو نشستیں اپنے نام کیں جبکہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ سے ن لیگ کے چھ امیدوار جیتے جبکہ تین سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتی اور ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔