محسنِ پاکستان ہسپتال میں زیرِ علاج، کسی حکومتی شخصیت نے تیمار داری نہ کی، ڈاکٹر عبدالقدیر کا ایسا انکشاف کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک جائیں

Written by on September 13, 2021

ہسپتال میں زیرعلاج ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزراء میں سے کسی کی طرف سے بھی صحت سے متعلق خیریت دریافت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ ”مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان یا ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت نہیں کیا۔“

محسن پاکستان کا کہنا تھا کہ ”جب پوری قوم میری صحت یابی کے لیے دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے میری صحت کے بارے میں جاننے کے لیے ایک ٹیلی فون تک نہیں کیا۔“واضح رہے کہ 85سالہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا وائرس لاحق ہونے پر 26اگست کو خان ریسرچ لیبارٹریز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں سے انہیں روالپنڈی کے ملٹری ہسپتال لیجایا گیا۔ وہ کچھ وقت وینٹی لیٹر پر بھی رہے۔ تاہم اب وہ روبہ صحت ہیں اور انہیں جلد گھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist