راکاپوشی پر پھنسے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع

Written by on September 13, 2021

گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پہاڑ راکا پوشی پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما سمیت 3 کوہ پیماؤں کے ریسکیو کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نگر  کا کہنا ہے کہ راکا پوشی پر نگر کی جانب بادل موجود ہیں، ریسکیو آپریشن گلگت بگروٹ کی جانب سے کیا جارہا ہے

انہوں نے بتایا کہ راکا پوشی سر کرنے کی مہم کے دوران ایک پاکستانی اور 2 چیک ریپبلک کے کوہ پیما 3 روز سے پھنسے ہیں۔

گزشتہ روز ریسکیو آپریشن اندھیرے کے باعث روکا گیا تھا، آرمی ہیلی کاپٹرز نے 3 چکر لگائے لیکن پھنسے کوہ پیما نظر نہیں آئے تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist