ایمن سلیم نے اتنی زیادہ شہرت ملنے کے باوجود یکدم شوبز سے کنارہ کشی کیوں اختیار کرلی؟ پہلی بار کھل کر بتادیا

Written by on September 13, 2021

اداکارہ ایمن سلیم نے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے تیزی سے مقبولیت کے زینے طے کیے مگر پھر اچانک انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ اب انہوں نے اپنے اس فیصلے کا سبب اپنے مداحوں کو بتا دیا ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایمن نے اپنے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں ایک کارپوریٹ پس منظر رکھتی ہوں لہٰذا میں شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے تیار نہ تھی۔ یہ دیگر انڈسٹریزسے یکسر مختلف ہے۔“

داکار احسن خان کو  ان کے پروگرام ٹائم آؤٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے ایمن سلیم نے بتایا کہ ”میں نے نیویارک سے انویسٹمنٹ بینکنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے بعد میں ایک یکسر مختلف شعبے میں چلی گئی۔ میرے ساتھ معاملہ یہ ہوا کہ دراصل مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ میں بے ارادہ شوبز انڈسٹری میں چلی آئی جس کے لیے میں تیار نہیں تھی، چنانچہ میں نے ایک قدم پیچھے کیا ہے۔ اب اگر میں دوبارہ شوبز انڈسٹری میں آتی ہوں تو میں ہمیشہ کے لیے آؤں گی۔“

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist