اراکین اسمبلی کی موجیں ، تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار

Written by on September 13, 2021

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری تیار کر لی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، کابینہ کو 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین اور ارکان کے معاوضوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، وفاقی کابینہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ کرے گی۔وفاقی کابینہ نئی رویت ہلال کمیٹی کے لیے قانون سازی کی منظوری دے گی، کابینہ ہیوی کمرشل گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز کم کرنے کی منظوری دے گی۔ 14 اگست 2021 کو ایف بی آر ڈیٹا پر سائبر حملے کے تناظر میں آپریشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist