مودی پنج شیر کی من گھڑت کہانیاں چلا رہا ہے: شیخ رشید

Written by on September 12, 2021

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مودی پنج شیر کی من گھڑت کہانیاں چلا رہا ہے، بھارتی میڈیا جھوٹ اگل رہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن اور استحکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جا رہی ہے جس میں غیر ملکی ہاتھ ہے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن والے الیکشن مہم پر ہیں، پی ٹی آئی کے خلاف نہیں۔

وفاقی وزیرِداخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کیئے جائیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist