شمالی عراق میں اتحادی افواج کے ہوائی اڈے پر ڈرون طیاروں اور راکٹوں سے حملہ، علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا

Written by on September 12, 2021

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عراقی  کردستان میں اتحادی فوج کے اڈے پر بمبار ڈرون اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے باعث علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہفتے اور اتوار کی رات کوعراقی نیوز ایجنسی نے کردستان کاؤنٹر ٹیررازم سروس کے ایک مختصر بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایک بمبار ڈرون طیارے نے اربیل ہوائی اڈے پر بمباری کی ہے، ’الحدث‘ ٹی وی چینل کے مطابق بین الاقوامی اتحادی افواج نے اربیل ہوائی اڈے پر حملے کے دوران دونوں ڈرون طیاروں کومار گرایا اربیل ہوائی اڈے پر حملہ کرنےوالے گروپ کو گرفتارکرلیا گیا۔

العربیہ نے کرد ذرائع کی تصدیق کی کے حوالے سے کہا کہ  اربیل ہوائی اڈے پر بین الاقوامی اتحاد کے اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تاہم یہ راکٹ ایئرپورٹ کے باہر گرے۔عراقی نیوز ایجنسی نے بھی راکٹ ہوائی اڈے کے آس پاس گرنے کی خبر دی ۔

اربیل کے گورنر اومید خوشناو نےکہا کہ حکام ہوائی اڈے پر حملے کے بعد اس کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان حملوں کی چھان بین کررہے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist