ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
Written by Prime FM92 on September 12, 2021
برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اب اپنے تمام معاملات کو جلد سے جلد سیدھا کرلینا چاہیے بہت ہوگیا ہے۔ اب بھی صاف راستے پر نہ چلے تو کب چلیں گے زندگی کا تو ایک پل کا بھی کوئی بھروسہ نہیں۔ ح حقوق العباد کے حوالے توبہ کریں۔ اور اللہ نے تو آپ کو بہت نوازہ ہوا ہے۔ اگر کسی جگہ حق مارا بھی گیا ہے تو آپ اس کو معاف کردیں۔ اور کوشش کریں کہ اپنے ہر معاملے ہر پریشانی کو صرف اللہ کے آگے رکھیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس کام کو جلدی کرنا چاہ رہے ہیں ہو شاہد ابھی مزید وقت لے سکتے ہیں اس لیے اللہ کی رضا سمجھ کر وقت گزاریں ضرور اس میں کوئی حکومت ان دنوں جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور خاموشی سے چلنے سے وہ بھی مل جائے گا جس کی صرف تمنا ہی کرسکتے تھے۔ ہر ہفتہ روحانی حوالے سے خود کو مضبوط کرنے میں بھی مدد دے رہا ہے۔ نماز اور صبر سے مدد لیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو آپ چاہ رہے ہیں وہ شاہد ابھی ممکن نہیں ہے۔ ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کریں۔ اُمید ہے کہ آگے چل کر صورتحال آپ کے حق میں ہوتی چلی جائے گی۔ او رخاص طو رپر روزگار کے حصول میں شاندار بہتری آئے گی۔ جو لوگ کسی مرض وغیرہ کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اللہ نے چاہا تو اس کا سلسلہ بھی جلد بن جائے گا۔ یہ پورا ہفتہ تبدیلی کے حوالے سے بھی بڑا ہی اہم ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اب جلد اپنے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ لینے کی ضرورت ہے۔ عرصہ گزرگیا ہے۔ آپ کو ایک جگہ پر تبدیلی ضروری ہوچکی ہے۔ اور پھر ہجرت میں برکت بھی ہے۔ اور آپ کو اس کے بارے میں ضرور غو رکرنا ہوگا۔ جو لوگ ساتھ چھوڑ چکے ہیں ان کے پیچھے پیچھے مت بھاگیں۔ نئے سرے سے زندگی کی ابتداء کریں۔ امید ہے کہ اب حالات ایک خاص انداز سے آپ کے حق میں ہوں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن افراد نے روزگار میں پہلے کافی عرصے سے سخت مشکلات دیکھی ہیں۔ انشاء اللہ اب وہ بہتری کی جانب سفر شروع کرچکے ہیں۔ اُمید ہے کہ اب تمام تر نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہوسکے گا۔ اس وقت اپنوں اور غیروں میں سے کسی سے بھی امید نہ رکھیں۔ جو کرنا ہے وہ اللہ پاک کی مدد سے خود کرنا ہے۔ اور اس کے لیے راستے بھی خود بنتے چلے جائیں گے۔
برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صحت کا صدقہ چند دنوں تک جاری رکھیں۔ اور اس کام میں بھی بالکل ہاتھ نہ ڈالیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک محسوس ہو۔ اس وقت اپنے معاملات بھی سیدھے کرنے کی اشد ضرورت ہے بے شمار غلطیاں ہیں۔ جن کو ٹھیک کرنا ہے۔ آپ نے اگر ایسا نہ کیا تو مستقبل میں بڑے بڑے خطرے منہ کھولے کھڑے ہیں۔ ان سے بچ کر نکلنا ضروری ہے، صدقہ بھی دیں۔
برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صبح مزاج کچھ ہوتا ہے، شام کو کچھ۔ مستقل مزاجی نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ پارہے۔ ان دنوں آپ استخارے کی مدد سے کوئی فیصلہ کرلیں کہ اب آگے چل کر کیا کرنا ہے۔ ساری زندگی تو ایک مقام پر کھڑانہیں ہوسکتا۔ اس وقت مالی طور پر جو مشکل ہے میرے اللہ نے چاہا تو وہ عارضی ثابت ہوگی۔ اور رکاوٹیں بھی آہستہ آہستہ کھلتی چلی جائیں گی۔ فکر مند نہ ہوں۔
برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بدنظری کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ آپ اپنی نظر اُتاریں۔ اور صدقہ بھی لازمی دیں۔ آپ جس کام کو جلد بازی میں کرنا چاہتے ہیں۔ اس کو آرام سے کریں۔ اس میں آپ کا ہی فائدہ ہے۔ اس وقت صورتحال تبدیل ہونے کے قریب ہے۔ اور یہ کیا رنگ لائے گی۔ اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کو اب تمام حالات کا اچھی طرح سے جائزہ لینا ہے۔ پھر ہی کو ئی قدم اٹھانا ہے۔
برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
عشق و محبت جیسے معاملات سے دور رہیں اور فون کا استعمال بھی نہایت سوچ سمجھ کر کریں۔ آپ کے لیے اس میں ایک انجانا سا خطرہ ہے۔ بہتر ہے کہ خود ہی قدم پیچھے کرلیے جائیں۔ البتہ روزگار کے حوالے سے آپ کے لیے امید ہے کہ بڑی اچھی خبریں ہیں۔ جو لوگ کسی بندش وغیرہ کا شکار ہیں وہ اب بالکل آزاد ہیں۔ اور جن کو رشتے وغیرہ میں رکاوٹ تھی انشاء اللہ دور ہوگی۔
برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ہر ہفتہ آپ کو ان پریشانی سے نکالے گا جس میں عرصہ دراز سے تھے۔ اور اب آپ کو بھی خود اندازہ ہوگیا ہے کہ کون اپنا ہے اور کون غیر۔ بس دل کی بات کسی پر عیاں مت ہونے دیں۔ اور کوشش کریں کہ چند دنوں تک مکمل خاموشی اختیار کی جائے۔ ان دنوں روزگار کے حوالے سے ایک پیشکش ملنے کا امکان ہے، غور کرلیں۔ اگر بہتر لگے تو ایک دفعہ قسمت آزمائی ضرور کریں۔
برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کب تک پریشان رہیں گے۔ ذرا خود پر غور تو کریں کہ کس مقام پر آپ غلطی کر کے آئے ہیں۔ میرے خیال میں جب اس کی تلافی کرلیں گے تو پھر سارے مسئلے حل ہوجائیں گے۔ ایک سچی توبہ سب کچھ ٹھیک کردے گی۔ اور آئندہ سے دوبارہ غلطی نہ ہو تو بہتر ہے۔ اس وقت آپ خود کو اکیلا محسوس کریں گے۔ سب رشتے آہستہ آہستہ آپ کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ مگر اللہ ساتھ نہ چھوڑے تو پھر کوئی ڈر نہیں ہے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ نے چاہا تو آنے والے دن آپ کو بڑی شاندار کامیابی سے نوازیں گے اور جن جن مشکلات کا شکار ہیں ان میں سے نکلتے چلے جائیں گے۔ جو لوگ اپنا کو ئی کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ کرلیں اللہ پاک کی مدد حاصل ضرور ہوگی اگر نیت صاف رہی تو اس وقت ذائچے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہو تو یہ الگ بات ہے۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ دیں۔