راکا پوشی پر پھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کیلئے آج ہیلی کاپٹر بھیجا جائیگا

Written by on September 12, 2021

راکا پوشی چوٹی کو سر کر کے واپسی پر پھنس جانے والے پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ اور 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کیلئے آج ہیلی کاپٹر بھیجا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہیلی کاپٹر روانگی سے قبل موسمی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا،  کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد مانگی گئی تھی۔ تینوں کوہ پیما 6900 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل  ڈی سی نگر کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی کوہ پیما ہائٹ فوبیا کا شکار ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راکاپوشی کی چوٹی سر کی تھی۔یا۔اس سے قبل راکا پوشی پہاڑ 1979 میں پاکستان کےکرنل شیر خان نے سر کیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist