کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

Written by on September 11, 2021

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

ای سی پی کے مطابق میڈیا نمائندوں کو کیمروں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز میں جانے کی اجازت ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا نمائندوں کو ووٹنگ عمل اور گنتی کے وقت ویڈیو بھی بنانے کی اجازت ہوگی۔

ای سی پی کے مطابق میڈیا کسی نتیجے کو حتمی کہہ کر نشر نہیں کرے گا، نتائج کا اعلان غیر حتمی ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا پولنگ کا وقت ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد نتائج جاری کرسکے گا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist