’ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت جیسا نظام چل رہا ہے‘ سراج الحق نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Written by Prime FM92 on September 11, 2021
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہا ہےکہ
ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت جیسا نظام چل رہا ہے،اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے شہزادے شہزادیوں کو غریب کی نہ کوئی فکر ہے نہ ہو گی، سندھ کے عوام جاگیرداروں اور وڈیروں کے بتوں کو توڑیں اور ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذکیلئےجماعت اسلامی کاساتھ دیں،روایتی سیاسی پارٹیوں نےسندھ سمیت پورے ملک کو برباد کر دیا،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں اشیائے خوردونوش، ادویات، پیٹرول، گیس کی قیمتوں میں سو سے دو فیصد اضافہ ہوا، ملک میں ظلم بڑھا، ناانصافی بڑھی اور کرپشن کو ٹاپ گیئر لگے۔ کہاں ہے وہ مدینہ کی ریاست جس کا وزیراعظم دن رات وعدے کرتے تھے؟ یہ لوگ دھوکے باز ہیں، ان کو عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں،اس ملک کے وی آئی پیز کےمحلات بیرون ملک اور ان کا پینے کا پانی تک بھی باہر سے آتا ہے،یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیا،ان حکمرانوں نے کراچی جیسے روشنیوں کے شہر کو تاریکیوں میں ڈبو دیا،سندھ کے دیہاتوں اور شہروں میں غربت ناچ رہی ہے،سندھی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک کےلیےکھڑے ہوں،مرکزی اورصوبائی حکومت نےسندھ کو وسائل سےمحروم رکھا،جماعت اسلامی کو آگےلائیں،وعدہ کرتاہوں ہم آپ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔