مارٹ گیج فراڈ کیس، نیب نے ملزمان کے 50ارب روپے کے اثاثے منجمد کردئیے

Written by on September 11, 2021

برطانیہ میں کئے جانے والے مارٹ گیج فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، قومی احتساب بیورو (نیب ) نے کارروائی کرتے ہوئے کیس میں ملوث ملزمان کے 50ارب روپے کے اثاثے منجمد کردئیے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیب حکام نے بتایا کہ برطانیہ میں 6کروڑ پاﺅنڈ کا فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان نثار افضل اور صغیر افضل کی پراپرٹی منجمد کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کے اہلخانہ اور تمام رشتے داروں کے اثاثے بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان کے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف سیکٹر میں 11بنگلے منجمد کئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 650کینا ل اراضی اور اٹک میں رنگ روڈ کے اطراف میں موجود 10ہزار کینال کی زمین بھی منجمد کی گئی ہے ، تمام جائیدادوں کی مالیت 50ارب روپے بنتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist