حکومتیں اگر اپنا کا م کریں تو زیادہ بارش کا پانی آ کر گزربھی جاتا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر کا بلاول بھٹو کو پیغام

Written by on September 11, 2021

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ

گرین لائن شہرقائدکے لئے پہلا جدید ٹرانسپورٹ منصو بہ ہے جو کہ مکمل ہو چکاہے اور آئندہ ہفتے تک 40 بسیں آرہی ہیں۔تجاوزات کے حوالے سے آپریشن جاری ہے،محمود آبادنالے پر آپریشن 100فیصد مکمل ہو چکا ہے جس کے فوائد بھی سامنے آرہے ہیں کہ بارش کا پانی اب یہاں کھڑا نہیں ہوتاہے، آگے نکل جاتا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہتے تھے کہ جب زیادہ بارش آتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے لیکن میں بلاول کو کہنا چاہتاہوں کہ جب حکومتیں اپنا کام کرلیں تو بارش کے باعث آ نے والا زیادہ پانی نقصان پہنچائے بغیر آ کر گزر بھی جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ نالوں کی صفائی کے دوران کل 11لاکھ ٹن کچرا نکالنا ہے، جو کہ صوبائی حکومت کا کا م ہے اور وہ اس کے اوپر کام کررہے ہیں او ر جب تک وہ مکمل نہیں ہوتا تو کچرا پھینکا جا ے گا وہ سارا اٹھایا جاےگا ، نالوں کے ساتھ سیوریج کا سسٹم بھی ڈالا جا رہا ہے ، فٹ پاتھ اور سڑکیں بھی بنائی جارہی ہیں، 60کلومیٹر تک کی سڑکیں کراچی شہر میں بنائی جائیں گی،اس منصوبے کے لئے جو فنڈز مختص کئے گئے وہ 34.5ارب روپے ہیں،اس کے علاوہ ملیر اور لیاری میں سیکنڈ فیز پر کام ہونا ہے، ناجائزتجاوزات کے خلاف آپریشن گجر نالے پر 97فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ اورنگی میں86فیصد مکمل ہو چکاہے، اس کے فوائد سب کے سامنے ہیں کہ جو کراچی میں تیز بارشیں ہوئی ہیں ان کا پانی کہیں نہیں رکا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist