پولیس نے افغان اسپیشل فورس کےکمانڈو کو مانچسٹرمیں گرفتار کرلیا،میڈیا رپورٹ
Written by Prime FM92 on September 10, 2021
برطانوی پولیس نے افغان اسپیشل فورس کےکمانڈو کو مانچسٹر میں گرفتار کرلیا، افغان کمانڈو برطانیہ پہنچ کر فیملی کے ہمراہ ہوٹل میں قرنطینہ کررہا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے31 اگست یا یکم ستمبر کو ہوٹل پر چھاپا مارکر افغان کمانڈو کو گرفتار کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان کمانڈو کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
ہوم آفس اور وزارت دفاع نے انفرادی کیس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔