نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد آج پاکستان پہنچے گی

Written by on September 10, 2021

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد جمعے کی رات پاکستان پہنچے گی۔

پی سی بی کی درخواست پر سول ایوی ایشن نے کیویز اسکواڈ کو ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ سے استثنا دے دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس کے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 25، 26، 29 ستمبر، یکم اور 3 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist