بلوچستان میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی

Written by on September 10, 2021

بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی، بارش کے باعث کئی مقامات پر سڑکوں اور رابطہ پُلوں کو نقصان پہنچا۔

بارکھان اور کوہ سلیمان کے قریب سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے سے بلوچستان اور پنجاب قومی شاہراہ پر آمدورفت معطل ہوگئی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

کوہلو کا سِبّی اور کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں۔

ادھر لاہور، راجن پور، پتوکی، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور میانوالی میں بھی تیز بارش ہوئی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist