پاکستان کا افغانستان کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ
Written by Prime FM92 on September 9, 2021
حکومت پاکستان نے افغانستان کے لیے خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کے روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق امدادی سامان پہنچانے کے لیے سی 130 طیارے بھیجے جا رہے ہیں۔
’پہلی کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے بھیجنے کے بعد مزید سامان زمینی راستے سے بھیجا جائے گا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ان حالات میں حکومت پاکستان اپنے افغان بھائیوں کی مدد کرتی رہے گی۔‘