بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے اکثر علاقوں میں بجلی غائب

Written by on September 9, 2021

بارش شروع ہونے کے ساتھ ہی کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، بجلی کی بندش کے باعث جو علاقے متاثر ہوئے ان میں ڈیفنس، ملیر، شاہ فیصل، ماڈل کالونی، نیوکراچی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، اورنگی ٹاون اور جمشیدروڈ شامل ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی، بارش کی صورت میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری ٹوٹے تاروں، ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بارش اور پانی میں موٹر جیسے آلات کا استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist