میکسیکو میں7 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ

Written by on September 8, 2021

شمالی امریکا کا ملک میکسیکو7 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ریاست گوریرو کے علاقے اکاپولکو سے 11 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے میکسیکو سٹی کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد شہری، سیاح خوفزدہ ہوکر گھروں اور ہوٹلوں سےباہر نکل آئے۔

میکسیکو کے صدر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے بڑے نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist