سعودی عرب نے تین ممالک پر سفری پابندیاں ختم کردیں

Written by on September 8, 2021

ریاض ; سعودی عرب نے تین ممالک کے شہریوں پر پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب بدھ سے متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن پر کوویڈ 19 کی ‏سفری پابندی ختم کرے گا۔ پابندی اٹھائے جانے کے بعد ان ممالک کے لوگوں کو ‏ہوائی اڈوں، بحری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح سعودی شہریوں کو بھی اجازت ہو گی کہ وہ ان تین ممالک کا سفر کر سکیں گے تاہم  کورونا ویکسین کی دونوں خوراک نہ ‏لینے والے سعودی شہری بیرون ملک نہیں جاسکتے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist