ملک بھر میں شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور
Written by Prime FM92 on September 7, 2021
ملک میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، فی کلو چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے ہے لیکن شہری 115 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔
حکومتی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں کمی لائیں گے، ریٹیل قیمت مقرر کر کے اس پر فروخت یقینی بنائیں گے، تاہم یہ سب ہی بیانات بس بیانات کی حد تک محدود رہے۔
چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے مقرر تو کر دی گئی لیکن کراچی کے شہری 50 روپے 50 پیسے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور، حیدر آباد اور کوئٹہ کے شہری 20 روپے 50 پیسے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔