شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں کمی کی نوید سنا دی

Written by on September 7, 2021

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنا دی۔

سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کم خرچ والے بجلی کے پنکھے، واٹر موٹرز و دیگر آلات تیار کرلیئے ہیں

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائے گا اور بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس سے پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist