سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ، بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

Written by on September 5, 2021

کولمبو:  جنوبی افریقہ نے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی ہے۔

سری لنکا کی ٹیم 41 اوورز میں ملے 265 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں197 رنز بناسکی۔سری لنکا کی جانب ایسلنکا 77 اور کرونا رتنے 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کو ہدف کے تعاقب میں آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی ابتدائی وکٹیں جلد ہی گرگئیں۔پہلے تینوں بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے پانچ جبکہ ربادا نے دو کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے میلان 121 اور ہینڈرکس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے چمیرا اور کرونا رتنے نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز ایک ،ایک سے برابر ہوگئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist