سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی

Written by on September 4, 2021

ریاض ; سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے باغیوں   کی جانب سے   شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجے جانے والے دھماکا خیز مواد سے بھرے  ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا، یہ کارروائی گزشتہ شام کی گئی ۔ 

عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق  ملیشیا کی جانب سے شہریوں اور شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن شہریوں اور شہری مقامات کو دشمن کے حملوں سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مملکت میں شہریوں اور شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششوں پر کئی عرب اور مغربی ممالک نے حوثی ملیشیا کی بھرپور مذمت کی ہے۔ ان ممالک نے زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے امن کے واسطے مملکت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ یمن میں فائر بندی کو مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے تا کہ مذاکرات کا دوبارہ سے آغاز ہو سکے۔ اس کا مقصد کئی برسوں سے جاری تنازع کے ایک پُر امن حل تک پہنچنا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist