ترکی: مال گاڑی اور منی بس میں تصادم، 6 ہلاک، 7 زخمی

Written by on September 4, 2021

ترکی میں مال گاڑی اور منی بس میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق مال گاڑی اور منی بس کا حادثہ ترک صوبے تکیر داغ میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک فیکٹری ملازم منی بس میں سوار تھے۔

ترک میڈیا کے مطابق حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist