وہاب ریاض کی حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

Written by on September 3, 2021

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض کی جانب سے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم  کرنے والے حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

وہاب ریاض  نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ پیرالمپکس گولڈ جیتنے پر حیدر علی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وہاب ریاض نے حیدر علی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے، بہت خوب ہیرو

واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کر دی ہے، حیدر علی پاکستان کے لیے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی تھی، حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist