مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Written by on September 3, 2021

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیا اور کہا انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کےریلیف کے لئے کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیتے ہوئے کہا ذخیرہ اندوزوں ،ناجائز منافع  خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کے ریلیف کے لئے کام کریں۔

،عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول اقدامات کی خودنگرانی کریں، اتواربازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ،کوالٹی کو چیک کیا جائے  اور صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اشیا ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کےذمہ داروں کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے اور اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کےتحت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن لیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کوکسی بھی صورت ناجائزمنافع خوروں کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا، منافع خورمافیاکومن مانی نہیں کرنےدیں گے، عام آدمی کے مفادات  کاپوراتحفظ کریں گے اور عوام کوریلیف دینےکیلئےہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مقررہ نرخوں پراشیاضروریہ کی دستیابی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا،عثمان بزدعوام کےحقوق کےتحفظ کیلئےذخیرہ اندوز مافیاکی سرکوبی ضروری ہے اور اشیاضروریہ کےنرخوں میں ناجائزاضافہ برداشت نہیں کیاجائےگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کوخصوصی ہدایات جاری کردی ہیں


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist