’ ابھی کرکٹ پر توجہ ہے ، شادی پر نہیں‘شاہین شاہ آفریدی نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی

Written by on September 3, 2021

پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی یہ تصدیق کرچکے ہیں کہ ان کی صاحبزادی کی نسبت فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کیساتھ طے پاچکی ہے، یہ خبر جیسے ہی سامنے آئی تھی تو سوشل میڈیا پر نوجوان جوڑی کے بارے میں نئی بحث چھڑگئی تاہم زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔

اب شاہین آفریدی بھی اس سلسلے میں بول پڑے ہیں اور کہا ہے کہ شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، کیونکہ اس کی پہلی ترجیح اور توجہ اس وقت کرکٹ پر ہے، وہ مستقبل میں شادی کے بارے میں سوچیں گے لیکن ابھی اس پر توجہ نہیں۔

ہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ان کی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد شادی ہوگی ۔ ایسا محسوس ہوتاہے کہ دونوں فیملیز نے شادی کے بارے میں اپنی ترجیحات طے کرلی ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist