کابل میں سی آئی اے کا آخری ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا

Written by on August 29, 2021

کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں سی آئی اے کا آخری ٹھکانہ ایگل بیس بھی تباہ کر دیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی حکام نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایگل بیس کو تباہ کرنے کا مقصد وہاں موجود خفیہ معلومات  اور حساس آلات کو طالبان کے ہاتھ لگنے سے بچانا تھا ،  ایگل بیس کو افغانستان کی بیس سالہ جنگ کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم تربیتی اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ساتھ کام کرنے والے ایک کنڑیکٹر نے نیو یارک ٹائم کو بتایا کہ بیس کو تباہ کرنا آسان کام نہیں تھا ، دستاویزات جلانے، ہارڈ ڈرائیوز کو کچلنے اور حساس آلات کو ناکارہ بنانا اس لیے ضروری تھا کہ یہ چیزیں طالبان کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ ایگل بیس سفارت خانے کے ماڈل پر کام نہیں کرتی، اس لیے وہاں ایسی چیزوں کو تباہ کرنا آسان امر نہیں تھا۔

العربیہ کے مطابق طالبان نے پہلے ہی جنگی ساز وسامان کے بڑے ذخیرے پر قبضہ کر لیا ہے جو امریکا نے افغان حکومت کو دیا تھا، طالبان نے جدید آتشیں اسلحہ، کمیونیکیشن گیئرز اور امریکی فوج کے زیر استعمال ہمویز سمیت دو ہزار سے زیادہ بکتر بند گاڑیاں اور 40 تک ہوائی جہاز بھی قبضے میں لیے ہیں UH-60 بلیک ہاکس، اسکاؤٹ اٹیک ہیلی کاپٹر اور اسکین ایگل فوجی ڈرونز بھی شامل ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist