امریکہ کے بعد دو اور بڑے ملکوں نے اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ جانے سے روک دیا

Written by on August 26, 2021


کابل : امریکہ کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ جانے سے روک دیا ، ہدایات دہشتگرد حملے کے خدشات کے باعث جاری کی گئیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ تینوں ممالک نے اپنے شہریوں کو ایڈوائزری میں کہا کہ دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے لہذا شہری کابل ائیرپورٹ سے دور رہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی حکام نے اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کابل ائیرپورٹ کے علاقے میں موجود شہری کسی محفوظ مقام پر چلے جائیں ، برطانوی شہری کسی اور ذرائع سے افغانستان سے نکل سکتے ہیں تو اسے اپناتے ہوئے فوری نکلیں ۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی کہ شہری کابل ائیرپورٹ نہ جائیں ، امریکہ کی جانب سے الرٹ سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری کیاگیا ہے مگر اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔

واضح رہے کہ افغانستان اور کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد کابل ائیرپورٹ پر ہزاروں افغان افغانستان چھوڑنے کیلئے موجود ہیں جن میں افغانیوں سمیت غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔

جبکہ چند روز قبل امریکی فوجی طیارے سے لٹکے ہوئے کئی افراد چند سو فٹ کی دوری پر جا کر طیارے سے گر کر جاں بحق بھی ہو گئے تھے جن کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں ۔

ادھر امریکی فوجی بھی کابل سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں ، امریکہ کی جانب سے 31 اگست تک افغانستان سے مکمل انخلاء کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist