ہمارا کوئی طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا، یوکرین کے وزیر خارجہ نے اپنے نائب کے بیان کی تردید کر دی

Written by on August 25, 2021


یوکرین کے وزیر خارجہ نے اپنے نائب وزیر خارجہ کے طیارہ ہائی جیکنگ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کابل ائیرپورٹ سے ہمارا کوئی طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا، ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کابل ائیرپورٹ سے یوکرین کے طیارے کے اغواءکی اطلاعات پر رد عمل دیتے ہوئے یوکرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان سے لوگوں کو لانے کیلئے جو طیارے بھیجے گئے تھے وہ صحیح سلامت یوکرین پہنچ چکے ہیں ، ہمارا کوئی طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی میڈیا نے یوکرین کے نائب وزیر خارجہ کا بیان نشر کیا تھا کہ افغانستان سے یوکرینی باشندوں کو واپس لانے کیلئے طیارہ بھیجا تھا مگر اتوار کی صبح مسلح ہائی جیکر جہاز میں گھس گئے۔

یوکرین کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق جہاز نامعلوم افراد کے گروہ کو لے کر اڑان بھر گیا ۔جہاز میں یوکرینی باشندوں کی بجائے دیگر افراد موجود ہیں ۔ یوکرینی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے جہاز کو مبینہ طور پر ایران لے جایا گیا ہے ۔

دوسری جانب ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان محمد حسن زیبخش نے شروع سے ہی طیارے کی ہائی جیکنگ کی خبروں کی تردید کی تھی ، محمد حسن کے مطابق گزشتہ رات یوکرینی طیارہ ایرانی شہر مشہد مقدس میں ایندھن بھرنے کی غرض سے اترا اور ایندھن بھرنے کے بعد فوری طور پر کیف کےلیے روانہ ہوگیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist