فیاض الحسن چوہان نے تونسہ کی پناہ گاہ میں ایک بزرگ شہری کو گلے لگالیا
Written by Prime FM92 on September 20, 2021
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے تونسہ کی پناہ گاہ میں ایک بزرگ شہری کو گلے لگالیا۔
فیاض الحسن چوہان تونسہ میں پناہ گاہ کے دورے پر پہنچے تو وہاں پر موجود ایک بزرگ شہری نے انہیں دیکھ کر احتجاج کرنا شروع کردیا
ترجمان پنجاب حکومت @Fayazchohanpti تونسہ پناہ گاہ دورے کے دوران ایک بزرگ شہری جو کہ پہلی دفعہ ہی پناہ گاہ آیا تھا انتظامیہ کیطرف سے کھانا لیٹ ملنے پر گیٹ پر شکائیت کی، تو صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان فوراً بزرگ شہری کے پاس پہنچے اسے گلے لگایا۔ pic.twitter.com/JmYT3kIDbf
— PTI West Punjab (@PTIWPOfficial) September 19, 2021
ترجمان پنجاب حکومت کے دورے کے دوران یہ بزرگ شہری پہلی دفعہ ہی پناہ گاہ آئے تھے، انتظامیہ کی طرف سے کھانا دیر سے ملنے پر انہوں نے شکایت شروع کردی۔
یہ دیکھ کر صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان فوراً بزرگ شہری کے پاس پہنچے اسے گلے لگایا، جس کے بعد بزرگ شہری بھی خاموش ہوگئے۔