ایشیاء ہاکی کپ جکارتہ کیلئے منتخب قومی ہاکی ٹیم کا ایچی سن کالج لاہور کا دورہ
Written by Prime FM92 on May 18, 2022
ایشیاء ہاکی کپ جکارتہ کیلئے منتخب قومی ہاکی ٹیم نے ایچی سن کالج لاہور کا دورہ کیا . ایچی سن کالج پہنچنے پر کالج پرنسپل مائیکل تھامسن نے قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کیا.قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین, آسٹریلین فزیکل ٹرینر ڈینیئل بیری و قومی کھلاڑی موجود تھے.اس موقع پر اولمپیئن توقیر ڈار ,ڈائریکٹر سپورٹس ایچی سن کالج عمر زمان,ڈائریکٹر ہاکی اولمپیئن محمد ثقلین بھی موجود تھے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و کھلاڑیوں نے ایچی سن کالج کے ننھے ہاکی کھلاڑیوں کو ہاکی ٹپس دیں اور ٹریننگ کرائی. بعد ازاں ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل تھامسن نے ٹیم آفیشلز کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں.