بنگلا دیش: روہنگیا مہاجر کیمپ پر حملہ، 7 افراد ہلاک
Written by Prime FM92 on October 22, 2021
بنگلا دیش میں روہنگیا مہاجر کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روہنگیا مہاجر کیمپ پر حملہ کرنے والے آتشیں اسلحے اور چاقوؤں سے لیس تھے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے روہنگیا مہاجر کیمپ میں موجود کچھ افراد کو فائرنگ جب کہ دیگر کو چاقوؤں کے وار کر کے ہلاک کیا۔