انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئی
Written by Prime FM92 on September 27, 2022
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 234 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ، آخری تین سیشنز میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہواہے ،ڈالر کی قدر میں حالیہ کمی سے 740 ارب روپے کے قرضوں کا دباﺅ کم ہو گا ۔