پنجاب میں ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
Written by Prime FM92 on September 13, 2022
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت یہاں صوبہ میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اورمحکمہ صحت کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی رعائیت نہ برتی جائے اورہائی رسک اضلاع بالخصوص راولپنڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی تیز کی جائے۔ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے لاروا کی تلفی نہایت ضروری ہے اور اس سلسلے میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈینگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کا تسلسل ضروری ہے، افسران اسی محنت اورجذبے سے کام جاری رکھیں۔